ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان طالبان کا خود کش حملہ، رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک

افغان طالبان کا خود کش حملہ، رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک

Sat, 16 Sep 2017 15:54:07    S.O. News Service

کابل،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے ایک خودکش حملے میں رومانیہ کا ایک فوجی ہلاک اوردیگر دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ فوجی قندھار میں گشت جاری رکھے ہوئے تھے کہ ایک بارود سے لدی کار اْن سے ٹکراگئی۔افغان صوبے قندھار کے گورنر کے میڈیا آفس نے بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک منی وین کو چلاتے ہوئے نیٹو کے فوجی قافلے سے ٹکرایا۔ یہ خودکش حملہ صوبے کے دامان ضلع کے خوشاب علاقے میں کیا گیا۔ اس حملے کے بعد افغانستان میں متعین نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


Share: